موبائل بھی اور پروجیکٹر بھی

موبائل بھی اور پروجیکٹر بھی
موبائل بھی اور پروجیکٹر بھی
کیپشن: Samsung

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل (بیورورپورٹ) کیا آپ کا موبائل فون ایک سینما پروجیکٹر کی طرح بڑی سکرین پر تصویریں اور ویڈیو دکھا سکتا ہے؟ یقیناً اکثریت کا جواب ”نہیں“ ہوگا لیکن ہاں خواہش ضرور ہوگی کہ کاش ایسا موبائل فون دستیاب ہوجائے۔ تو جناب سام سنگ اب لارہا ہے ایک ایسا ہی موبائل فون کہ جس میں ایک چھوٹا سا پروجیکٹر بھی نصب ہوگا جس کے ذریعے موبائل فون میں موجود تصویروں اور ویڈیو کو آپ ایک بڑی سکرین پر منعکس کرسکتے ہیں۔ اس فون میں اینڈرائڈ سافٹ ویئر ہوگا اور اس کی ریم ایک جی بی ہوگی۔ یہ نیا موبائل فون جس کو ”گلیکسی بیم 2“ کا نام دیا گیا ہے ”چائنا موبائل“ کے ذریعے دستیاب ہوگا، تاہم ابھی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔