کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پیمرا قوانین کی پابند ہے : صدر کیپٹن (ر) عبدالجبار

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پیمرا قوانین کی پابند ہے : صدر کیپٹن (ر) عبدالجبار
sadar

  


کراچی(نیوز ڈیسک )کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن (ر) عبدالجبار نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پیمرا قوانین کی پابند ہے قانون سے ہٹ کر کوئی قدم اٹھانے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔انہوں نے واضح کیا کہ جیو نیوز کو بند کرنے کی کال دی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے ، اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو یہ اس کا اپنا فعل ہے ۔حامد میر پر حملے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سمجھ دار آدمی ان پر حملے کو قبول نہیں کرے گا۔اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا ، صحافی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔کیپٹن (ر) عبدالجبار نے کہا کہ فوج ہمارا اور ہم فوج کا حصہ ہیں ۔افواج پاکستان ملک کا دفاع کرتی ہیں اور قابل احترام ادارہ ہیں ۔اگر دشمن ملک پر حملہ کرتا ہے تو فوج ہی ملک کو بچاتی ہے ۔زلزلہ ہو یاکوئی اور آزمائش افواج پاکستان متاثرین کی خدمت میں پیش پیش رہی ہیں ۔

مزید : کراچی


loading...