عابد شیر علی کی کارروائیاں جاری، گوجرانوالہ میں عدم ادائیگی پر 5 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع

عابد شیر علی کی کارروائیاں جاری، گوجرانوالہ میں عدم ادائیگی پر 5 سرکاری ...
عابد شیر علی کی کارروائیاں جاری، گوجرانوالہ میں عدم ادائیگی پر 5 سرکاری اداروں کی بجلی منقطع
کیپشن: Electricity 2

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) واپڈا کی جانب سے مختلف شہروں میں بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور آج گیپکو نے عدم ادائیگی پر پانچ سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ گیپکو چیف منیر احمد کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت سب سے بڑی ڈیفالٹر ہے جس کے ذمے 4 ارب 98 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ گیپکو کے ترجمان کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ذمے 20 لاکھ 40 ہزار روپے، سیشن کورٹ کمپلیکس کے ذمے 19 لاکھ 70 ہزار روپے، ایکسئین بلڈنگز کے ذمے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذمے 90 ہزار روپے واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ گیپکو چیف منیر احمد کے مطابق حکومت آزاد کشمیر سب سے بڑی ڈیفالٹر ہے جس کے ذمے 4 ارب 98 لاکھ روپے ہیں اور اگر 30 اپریل تک واجبات ادا نہ کئے گئے تو بجلی کے کنکشن منقطع کر دیں گے۔