جیو گروپ پاک فوج کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگے: عمران خان

جیو گروپ پاک فوج کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگے: عمران خان
جیو گروپ پاک فوج کو بدنام کرنے پر قوم سے معافی مانگے: عمران خان

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیو گروپ پاک فوج کو بدنام کرنے میں حدود سے تجاوز کر گیا ہے، الزامات پر حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، آئی ایس آئی کے خلاف مہم چلانے پر قوم سے معافی مانگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بغیر ثبوت جیو نیوز کی ریاستی اداروں کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے، جیو گروپ نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا، پاکستان کو اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں اس طرح کے الزامات مزید نقصان دہ ہیں، پاک فوج کے خلاف مہم میں جیو نیوز بہت آگے جا چکا ہے، ہمارے جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جیو نیوز قوم سے معافی مانگے ۔ عمران خان نے کہا کہ 11 مئی کے عام انتخابات میں جیو نیوز نے 30 فیصد نتائج آنے پر ہی ہار جیت کا فیصلہ سنا دیا تھا جبکہ کرکٹ براڈکاسٹنگ حقوق پر بھی مالی فائدہ اٹھایا، ولی بابر قتل کے معاملے پر جیو کی الزام تراشی حیران کن تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے آئین اور قانون کے تابع رہ کر کام کریں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...