نوکیا کی کہانی ختم؟

نوکیا کی کہانی ختم؟
نوکیا کی کہانی ختم؟

  


واشنگٹن (بیورورپورٹ) کیا مشہور زمانہ موبائل فون بنانے والی کمپنی ”نوکیا“ صفحہ ہستی سے غائب ہونے والی ہے؟ اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی 7.17ارب ڈالر کے اس معاہدے کی تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے کہ جس کے نتیجہ میں وہ نوکیا کی مالک بن جائے گی اور دنیا میں موبائل فن بنانے والی سب سے مشہور یہ کمپنی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔ یہ خبریں اس خفیہ خط کے منظر عام پر آنے کے بعد عام ہوئیں جو کہ ”نوکیا“ کی طرف سے مختلف کمپنیوں کو لکھا گیا تھا اور اس میں کہا گیا تھا کہ مائیکروسافٹ سے معاہدہ مکمل ہونے کے بعد ”نوکیا موبائل“ کا نام ختم ہوجائے گا اور یہ ”مائیکروسافٹ موبائل“ میں بدل جائے گا۔ اس معاہدے کا ایک لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ اس وقت وسیع پیمانے پر زیر استعمال نوکیا ہارڈوئیر ختم ہوجائے گا اور اس کی جگہ ممکنہ طور پر مائیکروسافٹ کی نئی مصنوعات لے لیں گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...