اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، کونسل کی قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا: اسحاق ڈار

اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، کونسل کی قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا ...
اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، کونسل کی قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا: اسحاق ڈار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، سماجی تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ٹیکس کے شعبے میں مختلف اصلاحات کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی مشاورت کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2014-15 کیلئے بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ذیلی گروپس کی جانب سے توانائی، تجارت اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محصولات اور سماجی شعبے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کونسل کو 9 ماہ کی اقتصادی شعبے کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انکم سپورٹ پروگرام کیلئے اب تک 40 ارب روپے جاری کر چکے ہیں، نئے بجٹ میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی قابل عمل تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید : بزنس


loading...