افغان صدارتی الیکشن میں’ ناکامی‘ جیت گئی ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں پھر مقابلہ ہوگا

افغان صدارتی الیکشن میں’ ناکامی‘ جیت گئی ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی ...
 افغان صدارتی الیکشن میں’ ناکامی‘ جیت گئی ، عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں پھر مقابلہ ہوگا

  


کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدارتی الیکشن میں عبداللہ عبداللہ سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود صدر بننے کے اہل نہیں ہوسکے  اور ان کے بعد دوسرے نمبر پر ووٹ حاصل کرنے والے اشرف غنی کو دوبارہ قسمت آزمانے کا موقع مل گیا جس کے تحت دوسرے مرحلے میں 28مئی کو عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صدارتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے میں کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ صدارت کیلئے کم از کم پچاس فیصد ووٹ لینا لازم تھے تاہم اب اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں اگلے مرحلے میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جنہوں نے باقی امیدواروں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔عبداللہ عبداللہ نے 44.49جبکہاشرف غنی نے 31.5فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines


loading...