کمپیوٹر کمزوریاداشت کی بنیادی وجہ

کمپیوٹر کمزوریاداشت کی بنیادی وجہ
کمپیوٹر کمزوریاداشت کی بنیادی وجہ

  


پرنسٹن (بیورورپورٹ) جدید کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی اہمیت سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمارے کچھ کام یقیناً ایسے ہیں کہ جن میں اب بھی سادہ اور روایتی طریقے ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جو لیکچر آپ سن رہے ہیں یا جو تقریر یا ضروری بات آپ کے سامنے ہو رہی ہے وہ آپ کو بہترین طریقے سے یاد رہے تو اپنے لیپ ٹاپ کو ذرا ایک طرف رکھئے اور نوٹس لینے کیلئے اٹھا لیجئے ایک سادہ سا قلم اور کاغذ، جی جناب! یہی ہے چیزوں کو یاد رکھنے کا بہترین نسخہ امریکی ماہرین نفسیات نے پرنسٹن یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں ثابت کردیا ہے کہ کاغذ قلم کی مدد سے نوٹس لینے والے طلباء لیپ ٹاپ پر نوٹس لینے والے طلباء سے کہیں بہتر لیکچر کو یاد رکھ پائے۔ اس تحقیق میں یہ اہم بات بھی معلوم ہوئی کہ کاغذ قلم استعمال کرنے والے طلباء لیکچر کو بہتر طور پر سمجھ پائے۔ اس تھقیق میں 65 طلباء کو ایک لیکچر سنایا گیا۔ کچھ کے پاس لیپ ٹاپ اور کچھ کے پاس نوٹس لینے کیلئے عام قلم تھے۔ جب آدھے گھنٹے بعد ٹیسٹ لیا گیا تو قلم والے طلباء کی کارکردگی کہیں بہتر نکلی۔ ناہرین نفسیات کی ٹیم کی سربراہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ والے طلباء نے نوٹس تو دوگنے لئے مگر یاد بہت کم رکھ سکے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...