حکیم سعید قتل کیس ، آخری مرحلے پر بھی ’انصاف‘ ہار گیا

حکیم سعید قتل کیس ، آخری مرحلے پر بھی ’انصاف‘ ہار گیا
حکیم سعید قتل کیس ، آخری مرحلے پر بھی ’انصاف‘ ہار گیا

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے حکیم محمد سعید قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں عامراللہ ،عمران پاشا اورمحمد شاکرکو بری کر نے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارکھتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی ہے ۔ ن لیگ کے سابق دورِ حکومت میں حکیم محمد سعید کو 17 اکتوبر 1998 ءکو ان کے کلینک کے باہر ساتھی حکیم عبدالقدیر قریشی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے4 جون 1999 کو نو افراد کو سزاسنائی تھی لیکن سندھ ہائی کورٹ نے ملزموں کو بری کردیا تھا۔ اس بریت کیخلف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو مسترد کردی گئی ۔ ڈان نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعدبزنس روڈ، رنچھوڑ لائن اور لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور جشن منایا۔

مزید : قومی


loading...