موبائل فون جیب میں پھٹ گیا

موبائل فون جیب میں پھٹ گیا
موبائل فون جیب میں پھٹ گیا

  


آستانا(بیورونیوز) موبائل فون کے صحت کیلئے خطرات سے تو آپ یقیناً آگاہ ہوں گے لیکن ایک موبائل فون کسی کو بری طرح زخمی بھی کرسکتا ہے یہ شاید آپ کیلئے حیران کن خبر ہوگی۔ ایک عجیب و غریب حادثہ کے نتیجہ میں ایک سات سالہ بچی بری طرح زخمی ہوگئی اور حادثے کا ذمہ دار نکلا ایک موبائل فون ننھی آریانہ اپنے باغیچے میں کھیل رہی تھی کہ جب اس کے والدین نے اچانک اس کے چیخنے کی آوازیں سنیں۔ جب وہ بچی کے پاس پہنچے تو اس کے دوستوں نے بتایا کہ اس کی جیب میں موجود ”سام سنگ گلیکسی S2“ موبائل فون دھماکے کے ساتھ پھٹ چکا تھا۔ آریانہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے شدید زخم کی وجہ سے اس کی جلد کا ٹرانسپلانٹ کرناپڑا۔ بچی کے والد نے بتایا کہ جب دھماکہ ہوا تو بچی نے مدد کیلئے شدید چیخ و پکار کی۔ خوش قسمتی سے قریب ہی ایک ہمسایہ موجود تھا، جو کہ فوری مدد کو پہنچا۔ موبائل فون پھٹنے سے نہ صرف جلد جل گئی بلکہ ہڈی تک اس کا اثر پہنچا تھا۔ آریانہ کی ماں نے کہا کہ اس کی ننھی بچی اب موبائل فون سے شدید خوفزدہ ہے اور کسی کو فون استعمال کرتے دیکھ کر بھی خوفزدہ ہوجاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...