گندم پر سبسڈی بحال ،گلگت بلتستان میں دھرنا ختم

گندم پر سبسڈی بحال ،گلگت بلتستان میں دھرنا ختم
گندم پر سبسڈی بحال ،گلگت بلتستان میں دھرنا ختم

  


گلگت ( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں دھرنا ختم کردیا گیا ہے اور احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق وزیراعظم نے نو نکاتی چارٹر تسلیم کرلیا ہے جس کے تحت گندم پر سبسڈی بحال اور قیمتی پتھروں کی خریدو فروخت پر عاید ٹیکس ختم کرنے سمیت تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں ۔کمیٹی کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت  100کلوگندم کی بوری میں 300 روپے کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 1100 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ مطالبات کی منظوری کے بابت ضروری نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ایکشن کمیٹی کی کال پربارہ روز سے دھرنا جاری تھا۔

مزید : گلگت بلتستان


loading...