طالبا ن شوری سے رابطہ ہو گیا، مذاکرات اگلا دور جلد ہی شروع ہوگا: پروفیسر ابراہیم

طالبا ن شوری سے رابطہ ہو گیا، مذاکرات اگلا دور جلد ہی شروع ہوگا: پروفیسر ...
طالبا ن شوری سے رابطہ ہو گیا، مذاکرات اگلا دور جلد ہی شروع ہوگا: پروفیسر ابراہیم

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ سے رابطہ ہو گیا ہے اور براہ راست مذاکرات کیلئے جلد ہی جگہ اور تاریخ کا تعین کر لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ جنگ اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، آئندہ چند روز میں مذاکرات دوبارہ پٹڑی پر آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آئندہ دور کسی قبائلی علاقے میں متوقع ہے اور جلد ہی براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ اور تاریخ کا تعین کر لیا جائے گا۔

مزید : پشاور /اہم خبریں


loading...