آئی ایس آئی پاکستان کو سازشوں سے بچانے والا ادارہ ہے: حافظ سعید

آئی ایس آئی پاکستان کو سازشوں سے بچانے والا ادارہ ہے: حافظ سعید
آئی ایس آئی پاکستان کو سازشوں سے بچانے والا ادارہ ہے: حافظ سعید

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی پاکستان کو سازشوں سے بچانے والا ادارہ ہے، جیو نیوز کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جیو نیوز پر گھنٹوں آئی ایس آئی پر تنقید ہوتی رہی، پاک فوج پر تنقید بہت تکلیف دہ ہے، حکومت کو اس مسئلے پر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، وزیراعظم نواز شریف معاملات کو سلجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...