مسترد سیاستدان آئی ایس آئی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں: احسن اقبال

مسترد سیاستدان آئی ایس آئی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں: احسن اقبال
مسترد سیاستدان آئی ایس آئی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں: احسن اقبال

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ فوج ایک قومی اور پیشہ ورانہ ادارہ ہے، مسلح افواج کو اپنی سیاست کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع اور مستقبل کا تقاضہ ہے کہ معیشت کو مضبوط کریں گے، پاکستان کو اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے لیکن اقتصادی بحالی کے اس سفر کو دھرنوں اور لانگ مارچز سے پنکچر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر الزامات کے ذریعے ملک میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال جیو نیوز کے حق میں نکل آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مسترد سیاستدان آئی ایس آئی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اور کچھ اینکر زنے پیالی میں طوفان برپا کر رکھا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فوج کے سیاست میں کردار سے کچھ حلقے ناراض ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...