بھارت آج بھی دائود ابراہیم سے خوفزدہ

بھارت آج بھی دائود ابراہیم سے خوفزدہ
Ibrahim
کیپشن: Dawood

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی  دہلی(بیورو رپورٹ )ایک عرصے تک بھارتیوں کی نیندیں اڑائے رکھنے والے داؤد ابراہیم  کا بھوت ابھی بھی ہندوستانی سیاستدانوں کے سر سے نہیں اترا اور آجکل وہ بھارت کی دو بڑی پارٹیوں میں جاری جنگ میں موضوع بحث بنانے ہوئے ہیں . نریندر مودی نے  ایک گجراتی چینل کو دیئے انٹرویو میں داؤد ابراہیم  کو بھارت لانے کے حوالے سے  وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ایسے آپریشن بیان جاری کرکے  نہیں ہوتے.

اس پر بھارتی وزیر خزانہ  خزانہ پی چدمبرم نے الٹا بی جے پی سے داؤد ابراہیم  کو بھارت  لانے کا راستہ بتانے کو کہا . انٹرویو میں مودی کا کہنا تھا ، 'کیا ایسے کام میڈیا کے ذریعے کئے جا سکتے ہیں؟ کیا یہ چیزیں اخبارات میں لیک کی جانی چاہئے. ' جناب کی گفتگو یہاں ہی ختم نہیں ہوئی  بلکہ  انہوں نے ایبٹ آباد  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، 'کیا امریکہ نے لادن سے بات کی تھی؟ کیا امریکہ نے لادن تک پہنچنے کے اپنے پلان کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا. 'حکومت کو کیا ہو گیا ہے؟ اس میں تھوڑی بھی پختگی نہیں ہے. مجھے شرم آتی ہے کہ وزیر داخلہ اس طرح کا بیان دیتے ہیں. ' اس پر کانگریس کے لیڈر   چدمبرم نےمودی کو عقل دلانے کی کوشش کی اور  داؤد ابراہیم کو پکڑنے  کے لئے مودی سے بہتر راستہ تجویز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، 'ہم اسے پاکستان کے اندر کمانڈو بھیج کر نہیں پکڑ سکتے. حکومت کو معلوم ہے کہ داؤد پاکستان حکومت کے تحفظ میں کراچی میں رہ رہا ہے، جہاں سے وہ خلیجی ممالک میں جاتا رہتا ہے. ہم پاکستان کے تحفظ میں رہ رہے کسی شخص کو کس طرح گرفتار کر سکتے ہیں؟ اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری ہے. اگر ہم پکڑ سکتے تو ضرور پکڑتے. لیکن، ہم کسی  آپریشن میں شامل نہیں ہو سکتے. ' لیکن اس پر بھی مودی کی جماعت کو عقل نہیں آئی ، بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے جواب دیتے ہوئے  کہا کہ مودی کی حکومت بننے کے بعد بیرون ملک بیٹھے تمام مجرموں کو بھارت لایا جائے گا. اب دیکھتے ہیں ان بھارتی سیاستدانوں کے سر سے یہ بھوت کب اترے گا.

مزید :

جرم و انصاف -