چین روس کے قریب آگیا

چین روس کے قریب آگیا
Russia

  


بیجنگ (بیورورپورٹ) عالمی افق پر جاری کشیدہ صورتحال نے ایک دلچسپ کہانی کو جنم دیا ہے جسے مختصراً اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ ”جب ریچھ کو خطرہ محسوس ہوا تو اس نے ڈریگن کی گود میں پناہ لے لی“ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے یوکرائن کے مسئلہ پر روس پر پابندیاں لگانے کا عمل جاری ہے۔ ان پابندیوں کے پیش نظر روس کا جھکاﺅ چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں روسی عرب پتی ٹم شینکو پر امریکی حکومت کی طرف سے پابندیاں لگائی گئی تو ان پابندیوں کے تین ہفتہ بعد انہوں نے چین میں بیٹھ کر روسی ٹی وی پر یہ اعلان کیا کہ مغربی ممالک ہمیں دور دھکیل رہے ہیں اور ہم پر دباﺅ ڈال رہے ہیں جبکہ چین ایسا نہیں کررہا۔ اطلاعات کے مطابق مصیبت کی اس گھڑی میں جب روس سے توانائی خریدنے سے مغربی ممالک انکار کررہے ہیں تو چین اس خریداری کیلئے تیار رہے۔ دراصل ٹم شینکو سے بھی اس وقت کی چینی کمپنیاں روسی توانائی خریدنے کیلئے بات چیت کررہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...