جدید ٹیکنالوجی ،نیند کی دشمن

جدید ٹیکنالوجی ،نیند کی دشمن
جدید ٹیکنالوجی ،نیند کی دشمن

  


نیویارک (بیورورپورٹ) کہیں آپ سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے، ویڈیو گیم کھیلنے یا ٹی وی دیکھنے کے عادی تو نہیں ہوچکے؟گر ایسا ہے تو فوری خبردار ہوجائیے کیونکہ ایسے مشاغل آپ کی نیند کو تباہ کرسکتے ہیں۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہورہی ہے جدید سے جدید آلات ہمارے بیڈروم میں اپنی جگہ بنارہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 95 فیصد لوگ اپنے موبائل فون اپنے سرہانے رکھ کر سوتے ہیں۔ 10فیصد لوگوں کو نیند کے دوران فون بجنے کی وجہ سے اٹھنا پڑتا ہے۔ ایک تحقیق میں شامل 63 فیصد افراد نے یہ کہا کہ وہ مناسب نیند سے محروم ہیں اور مناسب نیند سے محرومی لوگوں میں ڈپریشن، موٹاپہ، زیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ محققین نے ایسے آلات کو خصوصی طور پر نیند کیلئے مضر قرار دیا ہے کہ جن کی سکرین کافی روشن ہوتی ہے۔ جیسا کہ موبائل فون اور ٹی وی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان آلات کی سکرین سے خارج ہونے والی روشنی ہمارے جسم میں ایک مخصوص ہارمون میلاٹونن کے پیدا ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم نیند سے محروم ہوجاتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے سونے سے پہلے کتاب پڑھنے، موسیقی سننے یا ای بک سے مطالعے کو نیند کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...