پولیس ناکے پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سراج الحق جاں بحق اور اس کا ساتھی اہلکار اختر علی زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے چارسدہ روڈ پر بخشو پل کے قریب پولیس کے ناکے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دم توڑگیا ۔