اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیا

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیا
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیا
کیپشن: Beautifull

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ںفلوریڈا (بیورورپورٹ) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون نے اپنی ہی دوست، جو کہ چھ ماہ سے حاملہ تھی، پر گولی چلادی جس کے نتیجہ میں حملے کا شکار خاتون کا بچہ اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی ہلاک ہوگیا۔ ایک مقامی شخص کرسٹوفر نے بتایا کہ جب شور سن کر وہ گھر سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ بازار میں 35 سالہ ورجینیا اور 23 سالہ مارکیشا کے درمیان فیس بک سے متعلق کوئی شدید بحث ہورہی تھی جو جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔ پھر میں نے اچانک گولی چلنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ مارکیشا شدید زکمی ہوچکی تھی۔ کرسٹوفر نے مارکیشا کی شدید زخمی حالت میں ویڈیو بھی بنائی۔ مارکیشا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے انتہائی مہلک زخم آئے تھے تاہم وہ جانبر ہوگئی۔ علاقے میں خبر پھیلنے پر لوگوں نے شدید حیرانی کا اظہار کیا کہ وہ جس خاتون کو ایک شفیق اور رحمدل انسان سمجھتے تھے اس نے ایک انسان کو قتل کرنے کے لئے حملہ کیا تھا۔

مزید :

انسانی حقوق -