کویت ،شام کے باغیوں کو امداد دینے میں سب سے آگے

کویت ،شام کے باغیوں کو امداد دینے میں سب سے آگے
کویت ،شام کے باغیوں کو امداد دینے میں سب سے آگے

  


کویت سٹی(بیورورپورٹ) امریکی حکومت نے حال ہی میں کویت کے شام میں دوہرے کردار کے متعلق انتہائی دلچسپ انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ایک طرف تو کویت شام کے جنگ سے متاثرہ عوام کو امریکہ کے بعد سب سے زیادہ مدد دینے والا ملک ہے اور دوسری طرف شام میں القاعدہ کے دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والا نمایاں ترین ملک بھی یہی کویت ہی ہے۔ ماہرین کے مطابق کویت سے انفرادی طور پر اور خیراتی اداروں کے ذریعہ سینکڑوں ملین ڈالر کی مدد شام سے لڑنے والے القاعدہ کے دہشت گردوں کو پہنچ رہی ہے۔ ماضی قریب تک چونکہ دہشت گردوں کی مدد کے حوالہ سے سعودی عرب جیسے ممالک نمایاں تھے تو کویت کی حکومت نے اس مسئلہ کی طرف زیادہ توجہ نہ دی تھی۔ لیکن اب جبکہ دیگر ممالک نے دہشت گردوں کی مدد کے مسئلہ پر قابو پانا شروع کردیا ہے تو کویت کا مسئلہ زیادہ نمایاں طور پر سامنے آگیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...