استانی نے کلاس میں بے شرمی کی انتہا کردی

استانی نے کلاس میں بے شرمی کی انتہا کردی
استانی نے کلاس میں بے شرمی کی انتہا کردی

  


ہوسٹن (بیورو رپورٹ)تدریس کا شعبہ بہت مقدس ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے مذاق بناکر رکھ دیا ہے۔ کچھ یہی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہوا جب ایک 42سالہ فیلسیا سمتھ نے کلاس میں اپنے شاگرد کو سالگرہ کی مبارک دینے کا وہ انداز اپنایا کہ جس کے باعث وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچرنے کلاس کا دروازہ بند کر دیا، اپنے سٹوڈنٹ کو باقی دوستوں سے بات سے منع کرتے ہوئے بالکل فلمی انداز میں معصوم نوجوان کو بیٹھاتے ہوئے میوزک آن کیا اور انتہائی نازیبا انداز میں لیپ ڈانس کرتے ہوئے طالبعلم کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر باقی کلاس نے بھی خوشی سے جھومتے ہوئے اس طالب علم کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ایک طالب علم نے پولیس کو بتایا کہ ٹیچر ”برتھ ڈے“ کی خوشی میں اس حد تک آگے نکل جائینگی ، ہم میں سے کوئی بھی یہ امید نہیں کر رہا تھا۔ وہ اس طالب علم کے ساتھ کلاس میں وہ سب کر گزریں جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔اسی لمحے پوری کی پوری کلاس نے سانس روک لی لیکن وہ محظوظ بھی ہو رہے تھے۔ اس عمل کی اطلاع جب سکول انتظامیہ کو دی گئی تو انہوں نے ٹیچر کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے سکول ٹیچر سے 30ہزار ڈالر (30لاکھ)ضمانت لے کر اسے رہا کردیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : تفریح


loading...