آئی فون 6کا ڈیزائن چوری

آئی فون 6کا ڈیزائن چوری
آئی فون 6کا ڈیزائن چوری

  


سان فانسسکو(بیورورورٹ) آئی فون کا ہر نیا ماڈل آنے سے پہلے اس کے شائقین میں بے پناہ تجسس پایا جاتا ہے لوگ اس کی شکل و صورت سے لے کر رنگ اور سائز تک جاننے کیلئے بے تاب ہوتے ہیں کچھ ایسا ہی تجسس اور بے تابی آئی فون کے نئے آنے والے ماڈل ”آئی فون 6“ کے بارے میں پایا جاتا ہے۔ لیکن ایک دلچسپ واقعہ یہ ہوا ہے کہ شائقین کو اس موسم خزاں تک اس نئے فون کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے ڈیزائن کے ابتدائی نمونہ جات کمپنی کی تمام تر احتیاط کے باوجود منظر عام پر آچکے ہیں۔ یہ نمونہ جات خفیہ طور پر ان کمپنیوں کیلئے جاری کئے گئے تھے کہ جنہوں نے اس مقبول عام موبائل فون کیلئے ضروری اضافی اشیاءبنانا تھیں تاہم یہ راز افشاءہوکر عام لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس نئے فون کے کنارے روایتی آئی فون کے مقابلے میں زیادہ گول ہیں۔ اس کی چوڑائی 67 ملی میٹر، لمبائی 138ملی میٹر اور موٹائی 6 ملی میٹر ہے۔ اس نئے ماڈل کی سکرین بڑی اور موٹائی موجودہ ماڈل سے بھی کم ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...