پاکستانی روبوٹ نے چینی اور جرمن روبوٹس کو شکست دے دی

پاکستانی روبوٹ نے چینی اور جرمن روبوٹس کو شکست دے دی
پاکستانی روبوٹ نے چینی اور جرمن روبوٹس کو شکست دے دی

  


کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کے ”چھوٹو“ نے اپنے جرمن اور چینی مخالفین کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ چھوٹو دراصل آئی بی اے کے طالبعلموں کا تیارکردہ روبوٹ ہے جو کہ ایران میں منعقدہ روبوٹ مقابلوں میں شریک تھا۔ ان مقابلوں میں 22 ممالک کے 2000 طالبعلموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں پہلی دونوں پوزیشن ایران نے حاصل کیں۔ مقابلے میں شریک ایک پاکستانی طالبعلم نے کہا کہ ان کیلئے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ جب انہوں نے پاکستانی جھنڈے کو ان ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ لہراتے دیکھا جو کہ روبوٹ ٹیکنالوجی میں کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔ پاکستان میں روبوٹ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور پاکستانی طلباءکی یہ کامیابی ایک روشن مستقبل کی نوید سنارہی ہے۔

مزید : قومی


loading...