القائدہ کی امریکہ کو پھر دھمکی

القائدہ کی امریکہ کو پھر دھمکی
القائدہ کی امریکہ کو پھر دھمکی

  


پیرس (بیورورپورٹ) القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری نے ایک تازہ انٹرویو میں یہ پیغام دیا ہے کہ مغربی ممالک کے لوگوں، خاص طور پر امریکیوں کو اغواءکرنے لہ پر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ان کے بدلے ”مجاہدین“ کو رہا کروایا جاسکے۔ الزواہری نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران اس وقت کہی جب اس سے پوچھا گیا کہ جہاد کرنے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے۔ اس انٹریو کے پہلے حصے میں القاعدہ کے سربراہ نے شام کے اس گروپ کے ساتھ اتحاد یہ زور دیا تھا کہ جس کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے القاعدہ کے اختلافات چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ الزواہری اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کا سربراہ بنا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...