نئی گاڑ ی خریدنے کیلئے نوٹ تول کر رقم کی ادائیگی،وجہ انتہائی دلچسپ

نئی گاڑ ی خریدنے کیلئے نوٹ تول کر رقم کی ادائیگی،وجہ انتہائی دلچسپ
نئی گاڑ ی خریدنے کیلئے نوٹ تول کر رقم کی ادائیگی،وجہ انتہائی دلچسپ

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین سے اکثر حیرت انگیز خبریں آتی رہتی ہیں اور ایک چین ارب پتی کی یہ تازہ ترین حرکت بھی کچھ کم حیران کن نہیں۔ گاڑیوں کے بارے میں  خبریں شائع کرنے والے ایک چینی بلاگ کے مطابق اس امیر چینی شخص نے دس لاکھ یوآن( ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کی نئے ماڈل کی بی ایم ڈبلیو 7سیریز گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے گاڑی کی قیمت سکو اور کم مالیت کے نوٹوں کے ذریعے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلاغ کے مطابق یہ صاحب گاڑی خریدنے کیلئے قریباً ایک سو کلو نوٹ اور سکے شوروم پر لائے اور سٹاف کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بالآخر گنتی مکمل کرنے میں کامیا ب ہوگیا ۔ گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ گاڑی خرید کر نہ صرف بی ایم ڈبلیو کا مالک بننے کا خواب پورا ہوگیا بلکہ ایک عرصے سے اس کے پاس جمع ہونے والے چھوٹے نوٹوں اور سکوں سے بھی نجات مل گئی۔

شکر گڑھ سیکٹرپربھارتی فوسرز کی بلاشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کی جوابی کاروائی

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...