خوبرو دوشیزہ مسلح گارڈز کو لے کر عدالت میں داخل ،لیکن کیوں؟وجہ جان کر آپ ہنس پڑیں گے

خوبرو دوشیزہ مسلح گارڈز کو لے کر عدالت میں داخل ،لیکن کیوں؟وجہ جان کر آپ ہنس ...
خوبرو دوشیزہ مسلح گارڈز کو لے کر عدالت میں داخل ،لیکن کیوں؟وجہ جان کر آپ ہنس پڑیں گے

  



میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) عدالت میں اونچی آواز میں بات کرنے پر بھی توہین عدالت کے الزام کے تحت پکڑ ہوسکتی ہے لیکن میکسیکو کی ایک پاپ گلوکارہ اس قدر نڈر نکلیں کہ اپنی ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے مسلح باڈی گارڈز کو لے کر عدالت میں داخل ہوگئیں۔

میلیسا پلینکارٹے نے اپنی پاپ ویڈیو "Since You Left" کا تعارفی کلپ انٹرنیٹ پر شائع کیا تو اسے 5لاکھ سے زائد مداحوں نے دیکھا جس میں وہ ایک شاندار عمارت میں ایک ساتھی فنکار کے ساتھ رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ اتفاق سے متعدد مداحوں نے میکسیکو کی سٹیٹ کورٹ ہاﺅس کی شاندار عمارت کو پہچان لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے احتجاج شروع کردیا۔ اکثر لوگ اس بات پر حیران تھے کہ میلیسا عدالت کی عمارت کے اندر جاکر شوٹنگ کرنے میں کیسے کامیاب ہوئیں۔

مزیدپڑھیں:ترقی کی خوشی میں سیر کوجانے والا شخص ،واپسی پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

سپریم کورٹ کے صدر ہوان انٹونیو مگانہ کا کہنا ہے کہ عدالت کی عمارت کو کسی بھی قیمت پر کرائے پر نہیں لیا جاسکتا۔ سٹیٹ گورنر فاسٹو ولیجو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میلیسا نے عدالت کے گارڈز کو رشوت دے کر عمارت کے اندر تک رسائی حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ گلوکارہ پہلے ہی انتہائی متنازع شہرت رکھتی ہیں۔ ان کا والد اینریک پلینکارٹے میکسیکو کے سب سے بڑے منشیات کے گینگ کا سربراہ تھا اور اس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ اپنے مخالفین کو موٹروے کے پلوں پر پھندے سے لٹکادیتا تھا۔ گزشتہ سال میکسیکو کی نیوی کے ساتھ ہونیوالے ایک مقابلے میں وہ مارا گیا۔ گلوکارہ نے متعدد جنگلی جانور بھی پال رکھے ہیں جن میں تین شیر بھی شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس