یہ خبر پڑھ کر تمام موٹے افراد فوراً اپنا وزن کم کرنے بھاگیں گے

یہ خبر پڑھ کر تمام موٹے افراد فوراً اپنا وزن کم کرنے بھاگیں گے
یہ خبر پڑھ کر تمام موٹے افراد فوراً اپنا وزن کم کرنے بھاگیں گے

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) موٹے افراد کے لئے نقل و حرکت یقیناً ایک مشکل کام ہے لیکن ایک امریکی شخص اس قدر موٹا ہوگیا کہ اسے ہسپتال منتقل کرنے کے لئے کرین اور ٹرک منگوانا پڑگیا۔

مزیدپڑھیں:گوشت کے پہاڑ کوشوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا،وجہ انتہائی حیران کن

برائن بٹلر نامی موٹا شخص روڈ آئی لینڈ کے ایک نرسنگ ہوم میں تقریباً 10 سال سے مقیم تھا۔ یہاں قیام کے دوران اس کا وزن بڑھتے بڑھتے تقریباً 450 کلوگرام تک پہنچ گیا اور اس کے لئے ہلنا جلنا بھی تقریباً ناممکن ہوگیا۔ حال ہی میں جب نرسنگ ہوم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس کے تمام مکینوں کو یہاں سے نکالا گیا لیکن برائن کے غیر معمولی موٹاپے کی وجہ سے وہ چوتھی منزل پر ہی پھنس کر رہ گیا۔ اس کی صحت کے مسائل کی وجہ سے اسے ہسپتال منتقل کرنے کی بھی ضرورت تھی لیکن اسے چوتھی منزل سے زمین پر منتقل کرنا ہی ناممکن ہوچکا تھا۔ نرسنگ ہوم کی درخواست پر بالآخر ایک کرین منگوائی گئی جس کے ذریعے برائن کو چوتھی منزل سے اٹھایا گیا اور پھر نیچے کھڑے ٹرک پر رکھ دیا گیا۔ یہ آپریشن 7گھنٹے میں مکمل ہوا اور ایمرجنسی سروسز اہلکاروں اور نرسنگ سٹاف نے اس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی۔ کامیاب آپریشن میں برائن کو کامیابی کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...