خسارے میں ڈوبی پی آئی اے کو نجی چینل نے بھی لوٹ لیا ،قوم کے پیسوں پر دبئی میں عیاشیاں

خسارے میں ڈوبی پی آئی اے کو نجی چینل نے بھی لوٹ لیا ،قوم کے پیسوں پر دبئی میں ...
خسارے میں ڈوبی پی آئی اے کو نجی چینل نے بھی لوٹ لیا ،قوم کے پیسوں پر دبئی میں عیاشیاں

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خسارہ مبینہ طور پر 150 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے باوجود قومی ایئرلائن حیران کن دریادلی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے۔

مزیدپڑھیں:چین پاکستان کو 50جے ایف تھنڈر طیارے دے گا:بھارتی اخبار

اخبار ”ڈان“ کی ایک رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے ایک نجی انٹرٹینمنٹ چینل کے دبئی میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کے سلسلہ میں 200 اکانومی ریٹرن ٹکٹ اور 20 بزنس کلاس ٹکٹ مفت جاری کردئیے۔ اخبار کے مطابق پی آئی اے کے نمائندہ عامر میمن نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل کے ایوارڈ شو اور پی آئی اے کے رن وے فیشن شو میں شرکت کے لئے لندن سے آنے والے فیشن ڈیزائنروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹکٹ سپانسر شپ معاہدوں کے تحت جاری کئے گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ چینل ”ہم ٹی وی“ کا تیسرا سالانہ ایوارڈ شو رواں ماہ کے اوائل میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہوا جبکہ پی آئی اے کا رن وے فیشن شو گزشتہ ماہ کراچی میں منعقد ہوا۔

مزید : قومی


loading...