چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ ؛پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ ؛پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی چار ملکی ہاکی سیریز کے لئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ہاکی ٹورنامنٹ ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جس کا انعقاد2 مئی سے 10 مئی تک ہورہا ہے اس حوالے سے لاہور میں لگایا جانے والا ہاکی کیمپ بھی اختتام پزیر ہوگیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے قومی سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ اور امجد علی )گول کیپرز) محمد عرفان،سید کاشف شاہ،تصور عباس،زوہیب اشرف،محمد رضوان جونیئر،محمد توثیق ،اماد بٹ اور فیصل قادر، محمد وقاص شامل ہیں جبکہ محمد رضوان اور راشد محمود کو کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے دونوں کھلاڑی جرمنی میں ہاکی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں چیئرمین سلیکشن کمیٹی صلاح الدین نے کہاکہ ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی کیمپ میں کارکردگی دیکھ کر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس ایونٹ میں یہ کھلاڑی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کریں گے کھلاڑی میرٹ پر منتخب کئے گئے ہیں اور ان سے جو امیدیں ہم نے وابستہ کی ہوئی ہیں وہ ان پر ضرور پورا اتریں گے ۔