زلزلے نے پاکستانی کر کٹ ٹیم کی دوڑیں لگوا دیں
ڈھاکہ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 7 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوف و ہراس کا شکار ہو کر ہوٹل کے کمروں سے باہر نکل آئے۔اسسٹنٹ ٹیم منیجرشاہد اسلم کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس وقت محسوس کیے گئے جب کھلاڑی پریکٹس سیشن کے لیے روانہ ہونے والے تھے، جھٹکے محسوس ہونے پرتمام کھلاڑی اپنے اپنے کمروں سے باہر نکل کرلابی میں جمع ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔اسسٹنٹ منیجر کے مطابق تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے ایک ماہ کے دورے پر ہے، ٹیم 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست کا داغ لگوا چکی ہے ٹیم کے کھلاڑیوں میں