پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کااعلان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کااعلان

  



ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سومیہ سرکار، محمد شاہد اور لیٹن داس کو پہلی بار منتخب کیا گیا ہے۔ امرالقیس، شواگاتا ہوم اور شہادت حسین بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ روبیل حسین سکواڈ میں واپس آگئے ہیں، اوپنگ بلے باز شمس الرحمان، شفیع الاسلام اور الامین حسین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ سومیہ سرکار کو ورلڈ کپ اور پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیسٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

جبکہ محمد شاہد اور لیٹن داس کو ڈومیسٹک میں جاندار پرفارمنس کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال (نائب کپتان)، امرالقیس، لیٹن داس، مومن الحق، شکیب الحسن، محمد اللہ، شیواگاتا ہوم، سومیہ سرکار، تیج الاسلام، زبیر حسین، روبیل حسین، شہادت حسین اور محمد شاہد شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...