قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ڈھا کہ سے کھلنا پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ڈھا کہ سے کھلنا پہنچ گئی

  



ڈھاکہ( نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریزاور ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم، پہلے ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ڈھا کہ سے کھلنا پہنچے گی، اسسٹنٹ کوچ کے مطابق ڈھاکا میں زلزلے کی وجہ سے کھلاڑی ہوٹل کے کمروں سے باہرنکل آئے تھے، لیکن صورتحال قابو میں رہی۔پاکستان کا حالیہ دورہ بنگلہ دیش کسی ڈراو نے خواب سے کم نہیں،پہلے ون ڈے سیریز میں اسے تین صفر کے وائیٹ واش کا سامنا کرنا پڑا،پھرواحد ٹی ٹوئینٹی میں بھی بنگال ٹائیگرز کے آگے شاہین بے بس دکھائی دیئے، اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں بنگال کے ہاتھوں شکست ہوئی،قومی ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ کے مطابق قومی ٹیم کی تمام تر نظریں اب ٹیسٹ سیریز پرمرکوز ہیں، کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی میں ٹیم بہتر پرفارم کرے گی،شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ28 اپریل سے2مئی تک کھلنا میں ہوگا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ چھ سے دس مئی تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پرامید ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...