آئی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

آئی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



نئی دہلی( نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، کولکتہ کا مقابلہ راجستھان اور دہلی کا مقابلہ بنگلور سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل ایٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج پہلا میچ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے مابین ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لیگ کے دوسرے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں مدمقابل ہوں گی ایونٹ کے مقابلے شائقین میں بہت پسند کئے جارہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...