اینجلیق کربر، سمونہ ہالپ سٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

اینجلیق کربر، سمونہ ہالپ سٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹٹ گارٹ( نیٹ نیوز) اینجلیق کربر، سمونہ ہالپ، کیرولین وزنیاکی اور میڈیسن برینجل نے سٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونہ ہالپ نے اٹلی کی سیرا ایرانی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے سپین کی کارلا ساریز کو بآسانی 6-0 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے روس کی الینا مکاروا کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ اینجلیق کربر نے دفاعی چیمپئن ماریا شراپوا کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کی میڈیسن بریجنل نے فرنچ حریف گریشیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اپنی اس کا میابی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ہالپ نے کہا کہ مجھے کامیابی کی بہت زیادہ خوشی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اگلے مرحلہ میں بھی ضرور کامیابی حاصل کروں گی میں نے ہمیشہ محنت سے کھیلا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیابی بھی ملتی ہے میں مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے کھیلوں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کروں گی میں اس ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتی ہوں اور اس کیلے میں پر امید ہوں کہ میں ضرور کامیابی حاصل کروں گی۔