راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو نے والے فاسٹ باؤلر راحت علی تیسرا ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔ جس کے بعد ان کا ہیمسٹرنگ انجری کا ٹیسٹ لیا گیا۔جس میں انکو مکمل صحت یاب ہو نے میں 2سے 3ہفتے لگیں گے ۔جسکی وجہ سے راحت علی بنگلہ دیشکیخلا فف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ۔تر جمان پی سی بی کے مطابق راحت علی کے متبادل کا فی الحال فیصلہ نہیں ہو ا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...