پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیمیں آج ون ڈے میں مدمقابل
کولمبو(نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیمیں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آج مدمقابل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت فواد عالم کریں گے ۔ فواد عالم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد ڈھاکہ سے براہ راست کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا اور آخری میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی فواد عالم پر امید ہیں کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔