کار ریلی ،سیاسٹین اوگیئر گاڑی کے انجن میں خرابی کے باعث ایونٹ سے باہر

کار ریلی ،سیاسٹین اوگیئر گاڑی کے انجن میں خرابی کے باعث ایونٹ سے باہر

  



ارجنٹائن ( نیٹ نیوز) ورلڈ چمپئن فرانس کے سیباسٹین اوگیئر گاڑی کے انجن میں خرابی کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ارجنٹائن کار ریلی کے افتتاحی روز برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے میدان مار لیا ، کار ریلی سے ریٹائرمنٹ لینے والے ورلڈ چیمپئن سیباسٹین اوگیئر گاڑی میں خرابی کے باعث اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے سے محروم رہے۔ ارجنٹائن میں ہونیوالی کار ریلی کے پہلے روز دنیا کے بہترین ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ ریس میں کیریئر کے آخری ایونٹ میں شریک ورلڈ چیمپئن فرانس کے سیباسٹین اوگیئر انجن میں خرابی کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پہلے مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ وہ مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 47 اعشاریہ آٹھ صفر صفر سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ آٹھ اعشاریہ چار سیکنڈز کے فرق سے ناروے کے میڈز اوسٹبرگ کی دوسری اور فن لینڈ کے جیری میٹی لاٹوالا کی تیسری پوزیشن رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی