ڈیوڈ فیرر بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ڈیوڈ فیرر بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  



بارسلونا( نیٹ نیوز) ڈیوڈ فیرر، پیبلو اینڈوجر، کائے نیشیکوری اور مارٹن کلزن بارسلونا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جاپان کے کائے نیشیکوری نے سپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2، 3-6 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سلواکیہ کے مارٹن کلزن نے سپین کے ٹومی روبریڈو کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرایا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں تھرڈ سیڈڈ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے فلپ کولشرائبر کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سپین کے پیبلو اینڈوجر نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو بآسانی 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...