انگلش بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے

انگلش بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے

  



سینٹ جارج ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ میچز میں کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کر لئے۔ سینٹ جارج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش بلے باز جو روٹ نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کالی آندھی کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، اسی دوران انہوں نے کیریئر کے دو ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ روٹ 182 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...