امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز نے پٹس برگ پینگوئن کو شکست دیدی

امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز نے پٹس برگ پینگوئن کو شکست دیدی

  



نیویارک( نیٹ نیوز) امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے پٹس برگ پینگوئن کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی۔ لیگ کے پہلے مرحلے کے فائنل راؤنڈ میں پٹس برگ پینگوئن اور میزبان رینجرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ نیویارک کے ڈیرک سٹیپن نے پہلا گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جبکہ فلوری نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ اگلے راؤنڈ میں نیویارک رینجرز کا مقابلہ واشنگٹن کیپٹلز یا نیویارک آئی لینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...