زمبابوے کیخلاف سیریز ،قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع

زمبابوے کیخلاف سیریز ،قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم میں6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئیں، آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف متوقع سیریز کے پیش نظر پچز تیار کی جانے لگیں، اسٹینڈز میں کرسیوں کی مرمت اوروینیو کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے آئندہ ماہ متوقع دورۂ پاکستان کا شیڈول تو طے نہیں پایا تاہم قوی امکان یہی ہے کہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی ہونگے۔ ،سیریز کیلئے ابھی سے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، سخت گرمی سے متاثرہ گھاس کو سرسبز بنانے کیلیے روزانہ پانی دیا جارہا ہے، میدان کے وسط میں 3پچز بھی کیوریٹر کی بھرپور توجہ کا مرکز ہیں، پی سی بی کے میڈیا ہال کی تزئین و آرائش کا کام تو کئی ہفتے سے جاری تھا،اب تماشائیوں کیلیے اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔کرسیوں کی مرمت اور ڈریسنگ روم میں پینٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی