بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  



کولکتہ ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج کولکتہ میں ہو گا جس میں ٹیم کے نئے کوچ اور ٹی ٹونٹی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبلے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اتوار کو کولکتہ میں ہو گا جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اور چیمپئنز ٹی ٹونٹی ٹرافی کے مستقبل کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر کا معاہدہ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ہے اور اب بھارت کو نئے کوچ کی تلاش ہے، نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ، راہول ڈریوڈ اور سارو گنگولی کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...