سینٹ جارج ٹیسٹ ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 464رنز بنا کر آؤٹ

سینٹ جارج ٹیسٹ ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 464رنز بنا کر آؤٹ

  



سینٹ جارج( نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈٹیم اپنی پہلی اننگز میں 464رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جئے روٹ 182رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ،جواب میں چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 75اوورز کے کھیل میں 2وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنالئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ نے 101رنز ناٹ آؤٹ اور ڈیرن براو کے 69رنز نمایاں ہیں، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 373رنز6وکٹ پر کیا ، تو ان کی پوری ٹیم 464رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔جئے روٹ 182رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔جبکہ گے ایس بیلنس 77،ٹرؤٹ 59اور الیسٹر کو ک 76رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرہ بیشو نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 75اوورز کے کھیل میں 2وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنالئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ نے 101رنز ناٹ آؤٹ اور ڈیرن براو کے 69رنز نمایاں ہیں۔کریگ براتھویٹ نے 101رنز پر اور سیموئلز 22رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ پر صرف 37رنز کی لیڈ ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...