عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کو استعفی دینا چاہئیے، انور علی

عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کو استعفی دینا چاہئیے، انور علی
عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کو استعفی دینا چاہئیے، انور علی

  



جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کوچ وقار یونس کو استعفی دے دینا چاہئیے ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ہماری کرکٹ ٹیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے پتہ نہیں ہمارے کرکٹ بورڈ کو وقار یونس نے کیا دکھایا ہے جو اس سے استعفی نہیں مانگ رہی پوری دنیا میں اس وقت ہماری کرکٹ ٹیم کی جگ ہنسائی ہورہی ہے روڈی پورٹ میں گزشتہ روز بیورو چیف ندیم بشیر سے ملاقات کے دوران سماجی رہنماء انور علی اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو ایک دفعہ شاہد آفریدی کو چانس دینا چاہئیے ان کی قیادت میں ہماری ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی انور علی اعوان نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کرکٹ بورڈ نے سنجیدگی سے وقار یونس کے بارے میں نہ سوچا تو پھر ہماری ٹیم کا اللہ ہی حافظ ہے او ر شائد ہمیں آسٹریلین نژاد کوچ سے چھٹکارا نہ مل سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...