پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے مخالفین سامنے آگئے

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے مخالفین سامنے آگئے

  



 دبئی ( نیٹ نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے مخالفین سامنے آگئے‘ فیڈریشن انٹرنیشنل کرکٹرز نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا ابھی وقت نہیں آیا‘ کرکٹرز کی زندگی سے زیادہ کچھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن انٹرنیشنل کرکٹرز(فیکا) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی مخالفت کردی۔ فیکا کے چیف ٹونی آئرش نے کہا ہے کہ کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی حالات اس حد تک بہتر نہیں ہوئے کہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی زندگی سے بھر کر کوئی چیز نہیں جب بھی پاکستان میں حالات بہتر ہونگے ہم خود پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں کریں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹرالیسٹر کیمبل نے بھی سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ کرکٹرز کو دورہ پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں جبکہ ہم ان کے اندیشے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے ابھی فی الحال پاکستان کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے بہرحال پاکستان کرکٹ پر امید ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ضرو ر پاکستان آئے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...