قومی ٹیم ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئی

قومی ٹیم ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئی

  



اسلام آباد(آن لائن) آٹھ رکنی قومی ٹیم ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ میگا ایونٹ آج اتوار سے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ٹاپ رینکنگ پلیئرز ملک کی نمائندگی کریں گے، مردوں کی ٹیم عاصم قریشی، سلیم عباس، شجاعت علی جبکہ خواتین کی ٹیم شبنم بلال، عائشہ انصاری اور ملیحہ خورشید شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...