اعصام الحق بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  



بارسلونا ( نیٹ نیوز) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام نے مارٹن کلیزن کے ہمراہ اسپینش جوڑی کو شکست دی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سلواکین جوڑی دار مارٹن کلیزن نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیوڈ مریرو اور ٹومی روبریڈو پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7 اور 10-6 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی