پی اے ایف ٹی 20 بلائینڈ کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

پی اے ایف ٹی 20 بلائینڈ کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب نے پی اے ایف ٹی 20 بلائینڈ کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز 23 اور 24 اپریل کو اسلام آباد ہوئے۔ ٹرائلز میں 36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 14باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی اے ایف ٹی 20 بلائینڈ کرکٹ چیمپئن شپ 2015ء آج سے پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لینگی۔ جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔