آئرلینڈ کا انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ کا انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

  



ڈبلن (نیٹ نیوز) آئرلینڈ نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ اس میں کیریئر کا 200 واں میچ کھیلیں گے۔ ٹم مرتگ کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، مرتگ فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ ماہ منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ میکس سورنسن اور پیٹر چیس کو ڈراپ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔ فل سیمنز کے کوچنگ چھوڑنے کے بعد یہ آئرش ٹیم کا پہلا میچ ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں ولیم پورٹرفیلڈ کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈریو بلبرائن، ایلکس کیوسک، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، اینڈریو میکبرائن، جان مونی، ٹم مرتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی