سٹیج ڈرامہ ’’ جانو سن ذرا‘‘ میں آفرین کے آئٹم سانگ کی دھوم

سٹیج ڈرامہ ’’ جانو سن ذرا‘‘ میں آفرین کے آئٹم سانگ کی دھوم
سٹیج ڈرامہ ’’ جانو سن ذرا‘‘ میں آفرین کے آئٹم سانگ کی دھوم

  



لاہور (فلم رپورٹر ) شالیمارتھیٹرمیں پیش کئے جانے والے نئیسٹیج ڈرامہ ’’ جانو سنذرا‘‘ میں آفرین کے آئٹم سانگ نے دھوم مچادی۔ ڈرامے کی کاسٹ میں صائمہ خان، سردارکمال، آفرین، طاہرنوشاد، نگارچوہدری، سنہری خان، سارہ بیگ، انمول مٹھوجی، ندیم برال، ساقی خاں، بلال راجا، قیدو اور گڈو کمال شامل ہیں جبکہ ڈرامے کی تحریروہدایات سرفرازوکی کی ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی اوراس میں شامل ڈانس پرفارمنسز پہلی بار کسی بھی ڈرامے کا حصہ بنی ہیں۔ ہم نے ایک معیاری اورفیملی اورینٹڈ سٹیج ڈرامہ تیارکیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے فیملیز کی کثیرتعداد بھی تھیٹرکا رخ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صائمہ خان اورآفرین پہلی مرتبہ ایک ساتھ شالیمارتھیٹرمیں پرفارم کررہی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آفرین نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بہتر سے بہتر پرفارم کروں میں اپنی اس کاوش میں کس حد تک کامیاب ہوں اس کا فیصلہ ڈرامہ دیکھ کر کیا جاسکتا ہے میرے پرستاروں نے میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا ہے جس کے لئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔میں اگلا ڈرامہ فیصل آباد میں کررہی ہوں جس کی کو پروڈیوسر بھی ہوں۔

مزید : کلچر